اے وی سی سی/سی آئی اے پولیس کی کامیاب کاروائی میجر ریٹائرڈ احمد وسیم کے اغواہ برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
ایس ایس پی AVCC/CIA کراچی جناب انیل حیدر منہاس کی ہدایت پر اے وی سی سی پولیس ٹیم نے میجر ریٹائرڈ احمد وسیم کے اغواہ برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار اغواہکار کا نام محمد نور العین قاضی ولد قاضی اسداللہ ہے۔
گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مورخہ 28 ستمبر 2024 کو مغوی میجر ریٹائرڈ احمد وسیم کو تھانہ گزری کی حدود خیابان سحر روڈ بلال مسجد فیز-VII، ڈی ایچ اے سے اغواہ کرنے کے بعد اسکے گھر والوں سے 20 کروڑ روپے اور سونے کے بسکٹس تاوان مانگا تھا۔
جسکا مقدمہ الزام نمبر 470/24 بجرم دفعہ 365A/34 PPC r/w 7ATA تھانہ گزری میں درج ہوا اور تفتیش AVCC/CIA کراچی کے سپرد ہوئی۔
مورخہ 29 ستمبر 2024 کو AVCC/CIA پولیس نے سی پی ایل سی اور حساس اداروں کی ٹیم کے ہمراہ ناظم آباد کے علاقے میں کاروائی کر کے مغوی میجر ریٹائرڈ احمد وسیم کو باحفاظت بازیاب کروایا جبکہ اغواہکار فرار ہوگئے۔
گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔مزید انکشافات کی توقع ہے۔