Light
Dark

تھائی لینڈ ، اسکول کی بس می خوفناک آگ بھڑک اٹھی ، 20 بچوں سمیت 23 ہلاک

تھائی لینڈ میں اسکول کی بس میں خوفناک آگ بھڑکنے سے طلبہ سمیت 23 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 19 نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پرائمری اسکول کی بس میں 50 کے قریب کم سن بچے اور اساتذہ سوار تھے جو شمالی صوبے اتھائی تھانی کے سیاحتی دورے سے واپس آ رہی تھی۔

عینی شاہد نے بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث بس ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں سڑک کنارے لگے باڑ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے بعد  بس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

بچے خوفزدہ ہو کر بس کے پیچھے حصے کی طرف گئے۔ دروازے اور کھڑکیاں بند ہونے کی وجہ سے صرف 19 افراد بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو سکے۔

امدادی کاموں کے دوران 3 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کی سوختہ لاشیں بس کے پچھلے حصے سے ملیں۔ مرنے والوں میں 20 طلبہ اور تین اساتذہ شامل ہیں۔