Light
Dark

غیرملکی سفارت خانوں کیلئے انٹرنیٹ تک مکمل رسائی

فری لانسرز، غیرملکی سفارت خانوں کیلئے انٹرنیٹ تک مکمل رسائی کا طریقہ وضع

انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی کےلیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے آئی پی اور وی پی این کی رجسٹریشن جاری ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فری لانسرز، کاروباری اداروں ، غیرملکی سفارت خانوں کووی پی این رجسٹریشن کی پیشکش کی ہے، آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ سروسز تک بلا تعطل رسائی حاصل ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکی مشنز فوری طور پر اپنا وی پی این ، پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ کرائیں، رجسٹریشن کا عمل انٹرنیٹ فراہم کنندہ کی تصدیق کے بعد دو سے تین دن میں مکمل ہوجائے گا، وی پی این رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔