Light
Dark

سپارکو گلگت بلتستان میں پاکستان کے پہلے اسپیس ایپلیکیشنز اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح

سپارکو گلگت بلتستان میں پاکستان کے پہلے اسپیس ایپلیکیشنز اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح کرے گا

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن(سپارکو)اکتوبر 2024 کو گلگت بلتستان میں اسپیس ایپلیکیشنز اینڈ ریسرچ سینٹر (SPARC-GB) کے افتتاح کے ساتھ تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔

اہم تقریب میں سائنسدان، ماحولیاتی ماہرین اور طلباء شرکت کریں گے

ملک کے خلائی اور ماحولیاتی تحقیق کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ جناب گلبر خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

یہ مرکز سپارکو کی ان کوششوں کی نمائندگی کرتا ہے جو پاکستان بھر میں اسپیس ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی نگرانی کے نفاذ کی جانب ہیں

خاص طور پر گلگت بلتستان کے منفرد چیلنجز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے۔ اس علاقے کا جغرافیہ اسے موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کا شکار بناتا ہے،

جس سے علاقے کی کمزوریوں کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے جدید حل کی ضرورت ہے۔

SPARC-GB اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خلاء پر مبنی ماحولیاتی تحقیق کو فروغ دے گا۔

یہ مرکز ایک تحقیقی مرکز کے طور پر کام کرے گا، جو گلیشیئر مانیٹرنگ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی اور قدرتی آفات کے انتظام جیسے اہم شعبوں پر توجہ دے گا

اس سے گلیشیئر ڈائنامکس، قدرتی آفات، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار وسائل کے انتظام پر جدید تحقیق کو فروغ دینے میں مدد ملے گی

سائنسدانوں، طلباء اور ماہرین کے درمیان تعاون کو فروغ دے کراسپارک جی بی اس خطے کے سب سے اہم ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے میں ایک سرکردہ ادارہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے،ترجمان سپارکو