امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین سے ہلاکتوں کی تعداد 128 ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلین طوفان سے امریکہ کی 6 ریاستوں میں تباہی ہوئی ہے۔ جس میں کئی افراد لاپتہ ہیں۔
طوفان کے باعث کیرولائنا میں سیکڑوں سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ جبکہ متاثرین کو امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے بعد 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔