عالمی شہرت یافتہ مبلغ اسلام اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطاالرحمان اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کیا۔
آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مشہور اسلامک اسکالر ڈاکٹر نائیک نے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔