وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر پشین میں 40 بند اسکول کھل گئے ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند
یہ اسکول اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث بند تھے ، ترجمان صوبائی حکومت
40 کنٹریکٹ اساتذہ کا تقرر کرکے اسکول فعال کردئیے گئے، شاہد رند
ڈپٹی کمشنر پشین نے این سی ایچ ڈی کے تعاون سے تدریسی اسٹاف کا انتظام کیا ، ترجمان بلوچستان حکومت
پشین کے 81 عادی غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے، ترجمان صوبائی حکومت
تسلی بخش جواب نہ دینے پر ملازمت سے برطرفی کی کارروائی ہوگی ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
بلوچستان میں تعلیمی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان بلوچستان حکومت
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دورہ پشین کے موقع پر ڈپٹی کمشنر پشین کو رواں سال دسمبر تک ضلع کے تمام بند اسکول کھولنے کا ٹاسک دیا