فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ کا اختتام پینتھرز کی جیت کے ساتھ ہوگیا، ایونٹ کے سب سے کامیاب بولر اور بیٹر کا نام بھی سامنے آگیا۔
چیمپئنز ون ڈے کپ کے دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق پینتھرز کے محمد حسنین نے ٹورنامنٹ میں تہلکہ مچاتے ہوئے سب سے زیادہ 17 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ پینتھرز کے ہی بیٹر عثمان خان نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 272 رنز بنائے۔
ٹرافی کے لیے ہونے والے مقابلے میں آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پینتھرز کے ساجد خان کو فائنل کا ہیرو قرار دیا گیا۔
ایونٹ میں شاندار بولنگ کرنے والے پینتھز کے محمد حسنین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے، محمد حسنین نے ایونٹ میں سب سے زیادہ17 بیٹرز کو پویلین بھیجا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رنراپ مارخورز نے افتتاحی میچ میں پینتھرز کو شکست دی تھی، تاہم پینتھرز نے کوالیفائر اور فائنل میں مارخورز کو ہرا کر بدلہ چکا دیا۔