لاہور میں جعلی وردی پہن کر پولیس آفس آنے والی خاتون گرفتار کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے اےایس پی کی جعلی وردی پہن رکھی تھی اور وہ وردی میں پولیس آفس پہنچ گئی، ملزمہ نے اہلکاروں کو اپنے افسر کو باہر بلانے کا کہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی وردی کے نیچے فینسی جوتا دیکھ کر اہلکاروں کو شک گزرا تو اہلکاروں کے پوچھ گچھ پر نوسرباز خاتون ثبوت نہ دے سکی۔
تھانہ سول لائنزمیں ملزمہ کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نوسرباز خاتون ڈیفنس کی رہائشی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔