قومی کرکٹ ٹیم سلیکشن کمیٹی محمد یوسف کے استعفیٰ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد یوسف ممبر سلیکشن کمیٹی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ وہ ادارے میں دیگر ذمے داریوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
پی سی بی کے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں محمد یوسف کا بیٹنگ کوچ کا تجربہ اہم ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر محمد یوسف نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
محمد یوسف نے استعفیٰ دینے کی وجہ ذاتی مصروفیات قرار دیا ہے اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
’ناقابل یقین ٹیم کی خدمت اعزاز ہے‘ قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر محمد یوسف مستعفی