Light
Dark

مولانا فضل الرحمان اگلے پانچ سال کے لیے جمعیت علمائے اسلام کے بلا مقابلہ امیر منتخب

مولانا فضل الرحمان اگلے پانچ سال کے لیے جمعیت علمائے اسلام کے بلا مقابلہ امیر منتخب ہوگئے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں مرکزی جنرل کونسل کا انتخابی اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوا جس میں ملک بھر سے لگ بھگ 1500 اراکین نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر اگلے پانچ سال کے لیے جے یو آئی کا بلا مقابلہ امیر منتخب کر لیا گیا جب کہ مولانا عبدالغفور حیدر بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔
نو منتخب امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے۔