Light
Dark

شادی سے قبل ثنا خان کو مولانا طارق جمیل نے وائس نوٹ میں کیا کہا تھا؟

اسلام کی خاطر بالی وڈ کی چکاچوند چھوڑ کر حجاب اپنانے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ مفتی انس کا رشتہ ان تک مولانا طارق جمیل کی وائس نوٹ میں پہنچا تھا جسے سن کر وہ حیران رہ گئی تھیں۔

ثنا خان حال ہی میں روبینہ دلیک کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئی تھیں جس دوران انھوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت مفتی انس سے شادی اور ازدواجی تعلق پر بھی بات کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں ثنا خان نے بتایا کہ شادی سے قبل مجھے اپنے شوہر سے ہی یعنی مفتی انس کے ذریعے مولانا طارق جمیل کی وائس نوٹ موصول ہوئی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ آپ شادی کے بارے میں سوچیے اور اگر آپ اجازت دیں تو ہم بھی آپ کیلئے رشتہ تلاش کر سکتے ہیں یا پھر آپ مفتی انس سے بھی شادی پر  غور کرسکتی ہیں۔