ٹوکیو : جاپان میں دنیا کے انوکھے اور مہنگے ترین چاول کی قسم پائی جاتی ہے، جس کی قیمت 15ہزار روپے فی کلو یعنی (109 ڈالر) ہے۔
اگر آپ دنیا کے چند بہترین چاولوں کی اقسام کے غیر معمولی انتخاب کی تلاش میں ہیں تو پھر کنمی مائی پریمیئم کے سوا کسی اور چاول کا انتخاب نہیں کیا جاسکتا۔
اس نایاب چاول کو کنمی مائی پریمیئم کہتے ہیں جو ہاتھ سے چنے گئے آرٹیزنل چاول کی ایک قسم ہے۔ جسے منفرد پروسیسنگ طریقہ کار سے گزار کر تیار کیا جاتا ہے جو اس کے ذائقہ اور غذائیت دونوں میں اضافہ کرتا ہے۔
اس چاول کو کھانے کے شوقین اور غذائیت پر توجہ مرکوز کرنے والے افراد کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس کی تیار کنندہ جاپان کی ٹویو رائس کارپوریشن ہے، یہ خصوصی چاول 17 سال قبل ایوارڈ یافتہ جاپانی چاولوں کی پانچ اقسام کے فلیور پر مشتمل ہے۔
اس کی تیاری کے لیے کمپنی کی ملکیتی چاول بفنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چھ ماہ کے لیے ایوارڈ یافتہ جاپانی چاولوں کی پانچ اقسام کے ہاتھ سے چنے ہوئے دانے شامل کیے گئے تھے۔
کنمیمائی پریمیئم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ روایتی چاولوں کے مقابلے میں بہت زیادہ غذائیت کا حامل ہونے کے ساتھ مزیدار گری دار میوے کا ذائقہ بھی رکھتا ہے۔
جبکہ اسکی پالش کے عمل کی وجہ سے اس کے دانے خود بھی چھوٹے ہیروں کی طرح نظر آتے ہیں جو صرف غیر خوردنی موم کی تہہ کو ہٹاتا ہے۔
کمپنی کے مطابق Kinmemai Better White میں عام چاولوں کے مقابلے میں 1.8 گنا زیادہ فائبر اور سات گنا زیادہ وٹامن B1 ہوتا ہے، جس سے آپ کے جسم کو دباؤ والے حالات سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں چھ گنا زیادہ lipopolysaccharides (LPS) بھی ہیں.