Light
Dark

مٹی کے تودے گرنے سے کان میں کام کرنے والے 15 مزدور ہلاک اور 25 لاپتہ

انڈونیشیا میں مٹی کے تودے گرنے سے کان میں کام کرنے والے 15 مزدور ہلاک اور 25 لاپتہ ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی سماٹرا میں مٹی کے تودے گرنے سے سونے کی ایک غیر لائسنس یافتہ کان متاثر ہوئی۔ جس کے باعث کان میں کام کرنے والے کم از کم 15 مزدور ہلاک اور 25 دیگر لاپتہ ہو گئے۔

آفات سے نمٹنے کے مقامی ادارے نے بتایا کہ مبینہ طور پر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ صوبے کی سولوک ریجنسی کے علاقے نگری سنگائی ابو میں پیش آیا۔