حیدر آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 29 تاریخ کو پاکستان بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے۔ پہلے ہم نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام ہڑتال کریں گے ۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حال دیکھ لیں۔ لیڈر گرفتار ہوا تو پوری پارٹی تقسیم ہے۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ون مین آرمی کے تحت پارٹیاں چلائی جائیں جبکہ جماعت اسلامی کے انتخابات ہوتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی کی تحریک لے کر چل رہے ہیں۔ ہم حق دو حیدرآباد کی تحریک چلا رہے ہیں اور جماعت اسلامی کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنائے۔