Light
Dark

ٹائر کی معیاد اور رفتار کی حد: جانیں اپنی سیفٹی کے لیے ضروری معلومات

کراچی: گاڑیوں کے مالکان کے لیے یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ ہر ٹائر کی رفتار کی حد اور معیاد کیا ہوتی ہے۔ ٹائر کی دیوار پر درج معلومات، جیسے “1423”، یہ بتاتی ہیں کہ یہ ٹائر 2023 کے چودھویں ہفتے میں بنایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، ٹائر کی عمر عموماً 2 سے 4 سال ہوتی ہے، جس کے بعد انہیں تبدیل کرنا ضروری ہے تاکہ سفر کی حفاظت یقینی بن سکے۔

ہر ٹائر کی رفتار کی حد بھی مخصوص حروف سے ظاہر ہوتی ہے:

  • L: 120 کلومیٹر فی گھنٹہ
  • M: 130 کلومیٹر فی گھنٹہ
  • N: 140 کلومیٹر فی گھنٹہ
  • P: 150 کلومیٹر فی گھنٹہ
  • Q: 160 کلومیٹر فی گھنٹہ
  • R: 170 کلومیٹر فی گھنٹہ
  • H: 210 کلومیٹر فی گھنٹہ

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ٹائر کی مقررہ رفتار سے زیادہ چلانے کی صورت میں پھٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے، عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ٹائر پر درج معلومات کا بغور جائزہ لیں اور رفتار کا خیال رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

یہ معلومات ہر گاڑی کے مالک کے لیے اہم ہیں، تاکہ وہ اپنے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنا سکیں۔