حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز میں کوٹہ پر نظر ثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ سے کوٹہ کی تفصیلات مانگ لیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں معذور طلبا ء کیلئے 20 سیٹیں ہیں۔پسماندہ اضلاع کیلئے 67 اوورسیز کیلئے 66 سیٹیوں کا کوٹہ ہے۔
سابق فاٹا کیلئے 27 بلوچستان کے طلبا ء کیلئے 24 سیٹوں کا کوٹہ ہے آزاد کشمیر کا 39، گلگت بلتستان کے طلبا کا 60 سیٹوں کا کوٹہ جبکہ خیبر پختوانخواہ کے طلبا ء کیلئے ایک سیٹ کا کوٹہ مختص ہے۔