Light
Dark

ماہرہ خان نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے کی گئی نصیحت سے متعلق بتادیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے کی گئی نصیحت سے متعلق بتادیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کے ساتھ ’آسک ماہرہ‘ کے نام سے سوال و جواب کا سیشن رکھا اور اس دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
اداکارہ سے ایک بھارتی مداح نے سوال کیا کہ ’آپ نے فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرکے کیا سیکھا؟
ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’زندگی میں خوشیوں کو آنے کا ایک موقع دو۔‘
 ایک اور مداح نے پوچھا کہ ’آپ کا پسندیدہ ساتھی اداکار یا اداکارہ کون سی ہیں؟
ماہرہ خان نے لکھا کہ ’میرے پسندیدہ ساتھی اداکار بہت سارے ہیں لیکن مجھے احمد علی اکبر کے ساتھ اداکاری کرکے بہت اچھا لگا۔

خواتین اداکاراؤں کے سوال پر ماہرہ خان نے کہا کہ سب بہت اچھے ہیں، یمنیٰ زیدی، سجل علی، ہانیہ عامر، کبریٰ خان، ماورا حسین، سحر خان، سبینہ سید، نعیمہ شاندار اداکاری کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔ فلم 2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔