Light
Dark

پچاس سے زائد ہندو ایک مذہبی تہوار کی رسوم ادا کرتے ہوئے ڈوب گئے

نئی دہلی: بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں 50 سے زائد ہندو ایک مذہبی تہوار کی رسوم ادا کرتے ہوئے ڈوب گئے۔ یہ واقعات دریاؤں اور تالابوں میں رونما ہوئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔ اور تالاب بھی پورے بھرے ہوئے ہیں۔ بھارت میں مذہبی تہوار کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 37 بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی ریاست بہار کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ انتباہ کے باوجود لوگ دریا اور تالاب میں اترے۔ لوگوں نے انتباہ نظر انداز کر دیا۔ اور یہ بھی نہ دیکھا کہ دریا پورے جوش میں ہیں اور تالابوں میں بھی پانی اس قدر بھرا ہوا ہے۔ کہ اُن میں کشتی چلانا بھی خطرناک ہے۔