Light
Dark

پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوش ہل انجری کا شکار

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا، انگلینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر جوش ہل انجری کا شکار ہو گئے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا،فاسٹ باؤلر جوش ہل بھی اس کا حصہ تھے لیکن انجری کی وجہ سے وہ دورہ پاکستان نہیں کر سکیں گے۔

اکتوبر کے آغاز میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر تک شیڈول ہے۔

سیریز سے باہر ہونے والے بیس سالہ جوش ہل نے رواں ماہ ہی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے صرف 10 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں، ان کے متبادل کے طور پر کسی دوسرے کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔