Light
Dark

جے ایف 17 سی کو آذربائیجان کی فضائیہ کے بیٹرے میں شامل

پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 سی کو آذربائیجان کی فضائیہ کے بیٹرے میں شامل کیا گیا۔ جے ایف 17 سی طیارے پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائے گئے ہیں ۔

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آذر بائیجان کی وزارت دفاع نے پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ جےایف 17 سی جنگی طیارے آذربائیجان کی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستانی فوجی حکام کے ہمراہ طیارے کی مہارت کا مشاہدہ کیا۔ صدر الہام علیوف نے جہاز میں بیٹھ کر بھی اس کا جائزہ لیا۔

آذربائیجان جے ایف 17 سی طیاروں کی خریداری کا ارادہ رکھتا ہے، یہ معاہدہ تقریباً 1.6 ارب ڈالر کی مالیت کا ہے۔