شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے 3 صفحات پر مشتمل آرڈر جاری کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ جامعہ تاحکم ثانی ٹیسٹ کے نتائج نہ جاری کرے۔
عدالت نے 26ستمبر کیلئے وزارت ہیلتھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ عدالت کو آج بتایا گیا کہ ابھی تک یونیورسٹی نے نتائج کا اعلان نہیں کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل یونیورسٹی کو اسٹے آرڈر سے متعلق فوری طور پر اطلاع دے۔