بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک کے ریمپ پر چار چاند لگا دیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 31 سالہ عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک میں اس مرتبہ ڈیبیو کیا ہے جبکہ ایشوریا رائے پہلے بھی فیشن ویک میں شریک ہو چکی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکارائیں مشہور کاسمیٹک برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈرز بھی ہیں، ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ نے خاص ملبوسات اور خوب سج سنور کر ریمپ پر واک کی اور اپنے حسن و انداز سے خوب توجہ سمیٹی۔