معروف پاکستانی اداکار فواد خان ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم “اے دل ہے مشکل” کے بعد فواد خان اب بھارتی اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ بالی وڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فواد خان بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ ایک رومانٹک اور کامیڈی فلم کریں گے، دیگر اداکاروں کا انتخاب ابھی ہونا باقی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس حوالے سے پیپر ورک حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے، فلم ڈائریکٹر کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے اور اسے خفیہ رکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخر تک شروع ہو جائے گی اور 2025 کے آخر یا 2026 کے آغاز میں اسے سنیما میں نمائش کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔
فواد خان اور ردھی ڈوگرا کی فلم کی شوٹنگ نیویارک اور لندن سمیت مختلف مقامات پر ہو گی۔