کراچی: کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ آرٹلری میدان پولیس لائن پر واجب الادا رقم ایک کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی چوری اور بل کی عدم ادائیگی کے باعث پولیس لائنز کی صرف 2 پی ایم ٹیز کی بجلی منقطع کی گئی تھی، تاہم علاقہ معززین کی جانب سے بلوں کی ادائیگیوں کی یقین دہانی پر بجلی بحال کر دی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ وقت پر کی گئی ادائیگیاں علاقے میں ہونے والی لوڈشیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جز ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کے بلوں کا مسئلہ کافی سنگین صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے۔ حالیہ برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بجلی کے بلوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں یا انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا کردار ہے-
کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف علاقوں میں آپریشنز جاری ہیں جس کے تحت بل ادا نہ کرنے والے علاقوں کی بجلی کاٹی جا رہی ہے، جس پر شہری آئے دن احتجاج کرتے رہتے ہیں