Light
Dark

پولیس افسران کو شہید کرنے والوں کے خلاف پولیس ایکشن اور گرفتاریاں

کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے دوران ڈبل مرڈر کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جنہوں نے کانسٹیبل خدا بخش اور دیگر افراد کو شہید کیا تھا۔ ملزمان کانسٹبل کا اسلحہ بھی ساتھ لے کر فرار ہوئے تھے۔ایڈیشنل آئی جی جاود عالم اوڈھو کی زیر نگرانی پولیس کی مؤثر کاروائیاں جاری۔ جس میں اب تک ہونے والے پولیس اہلکار حملوں کے ملزمان کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے گئے، اور بڑی کامیاب نصیب ہوئی۔ ہزاروں کے قریب ملزمان پولیس کی زیر حراست میں ہیں۔

اسی دوران، ٹریفک اہلکار عبد الجبار کو زخمی کرنے والے ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے۔ ان کے پاس سے اسلحہ اور تمام لوٹا ہوا سامان حراست میں لیا گیا ہے۔ مزید برآں، کانسٹیبل چمن عباس کو شہید کرنے والے ملزمان بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔

سال 2024 کے دوران، 990 پولیس مقابلوں میں 140 ملزمان ہلاک ہوئے، جبکہ 1106 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ اس دوران 4125 ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جن میں 248 کار لفٹر اور 2555 بائیک لفٹر شامل ہیں۔