پی آئی اے کی دبئی کی پرواز میں ایمرجنسی پیش آ گئی جس سے طیارہ اچانک 26 ہزار فُٹ نیچے آ گیا ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کو ہنگامی صورتِ حال مسقط کے قریب پیش آئی، پرواز پی کے 213 رات 2 بج کر 5 منٹ پر کراچی سے دبئی روانہ ہوئی تھی۔
ایک گھنٹے بعد طیارہ مسقط پہنچا تو ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارہ 6 منٹ میں 26 ہزار فُٹ نیچے آ گیا جس پر پائلٹ نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 ہزار فُٹ پر آنے پر پائلٹ نے اے ٹی سی مسقط اور ریڈار سے مدد مانگ لی تھی