Light
Dark

خفیہ بلیوٹوتھ ڈیوائسز استعمال کرنے کے الزام میں کرک سے 8 افراد کو گرفتار

ایم ڈی کیٹ میں مبینہ طور پر خفیہ بلیوٹوتھ ڈیوائسز استعمال کرنے کے الزام میں کرک سے 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ میں مبینہ طور پر بلیوٹوتھ استعمال کرنے کی کوشش کی گئی جس پر کرک میں نجی ہاسٹل سے 8 افراد حراست میں لے کر خفیہ بلیوٹوتھ ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔

ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کرک سے بلوچستان میں بلیوٹوتھ سے ٹیسٹ حل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان نے کرک سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو بلوچستان میں رجسٹرڈ ہونے کا کہا تھا جس پر امیدواروں نے خود وہاں رجسٹرڈ کروایا۔