Light
Dark

آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار سے متعلق ہوشربا انکشافات

پاکستان کی معاشی تباہی، آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار سے متعلق ہوشربا انکشافات

آئی پی پیز نے پاکستان کی معیشت کو کس طرح تباہ کیا کچھ آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار سے متعلق ہوش ربا انکشافات اور حقائق منظر عام پر آ گئے۔

پاکستان کے شہری دنیا کی مہنگی ترین بجلی استعمال کر رہے ہیں جس کی ذمے داری آئی پی پیز پر عائد کی جاتی ہے۔ آئی پی پیز نے پاکستان کی معیشت کو کس طرح تباہ کیا اس حوالے سے کچھ آئی پیز کے گھناؤنے کردار سے متعلق ہوشربا حقائق پر مبنی انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔

نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کچھ آئی پی پیز نے غلط کنٹریکٹ کی وجہ سے بغیر بجلی پیدا کیے اربوں روپے وصول کیے، جس کا خمیازہ حکومت پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔