اسلام آباد: موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے دسمبر اور جنوری کے دوران زیادہ سے زیادہ ایل این جی کارگو بک کرلیے گئے ہیں۔
وزارت پیٹرولیم کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ موسم سرما میں قدرتی گیس کی قلت کے باوجود سوئی کمپنیاں کھانا پکانے کے اوقات کے دوران گیس فراہمی کا مناسب انتظام کرتی ہیں۔
وزارت پیٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے دسمبر اور جنوری کے لیے زیادہ سے زیادہ ایل این جی کارگو بک کرلیے گئے ہیں جب کہ فی الوقت 10ایل این جی کارگوز ماہانہ درآمد کیے جاتے ہیں۔
حکومت متعدد شعبوں کی مانگ پوری کرنے کے لیے موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ آر ایل این جی کے آرڈر وصول کرنے، سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے اپنے صارفین کو ایل پی جی سلنڈرز کی فراہمی کی مہم میں شامل ہے۔