نامور بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ و معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے ذاتی تجربات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو معاشرہ نامکمل محسوس کرواتا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ معاشرہ خواتین کی خود اعتمادی اور ان کی پہچان کو ان کے تعلقات یعنی بیوی، ماں یا بیٹی ہونے کے تناظر میں دیکھتا ہے جبکہ مردوں کی کامیابی ان کے کیریئر اور کام سے ناپی جاتی ہے۔
شبانہ اعظمی نے کہا کہ بہت مشکل ہوتا ہے اس حقیقت کو قبول کرنا کہ آپ بچے پیدا نہیں کر سکتیں، معاشرہ آپ کو نامکمل محسوس کرواتا ہے اور آپ کو خود کو اس احساس سے نکالنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے لیکن آپ کی حقیقی پہچان آپ کے کام سے ہوتی ہے۔