Light
Dark

سرکاری و نجی میڈیکل کالجز و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ میں بدانتظامی

سرکاری و نجی میڈیکل کالجز و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ میں بدانتظامی، کراچی میں پرچہ لیک ہونیکی شکایت

ملک بھر میں آج سرکاری و نجی میڈیکل و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ کاسلسلہ جاری ہے جہاں بدانتظامی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر کے سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالج و جامعات کے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس داخلہ ٹیسٹ جاری ہیں۔

ملک بھر میں ایک لاکھ 67 ہزار 77 امیدوار 18ہزار سے زائد نشستوں کے لیے امتحان دے رہے ہیں جبکہ اس دوران مختلف جگہوں پر بدانتظامی کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔