Light
Dark

مسجد الحرام میں فوٹو گرافی کے حوالے سے چار ضوابط کی پابندی لازمی قرار

سعودی وزارت حج وعمرہ نے مسجد الحرام میں فوٹو گرافی کے حوالے سے چار ضوابط کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی آمد ورفت اور عبادت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

وزارت کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں وزارت حج وعمرہ نے کہا کہ زائرین کی آمد ورفت کے راستوں سے دور فوٹو گرافی کی جائے جبکہ کسی کی پرائیویسی متاثر کرنے والی تصاویر لینے سے گریز کیا جائے۔

وزارت نے کہ بغیر اجازت دوسروں کی تصویر لینے سے گریز کریں، فوٹو گرافی فوری کریں، اپنے روحانی سفر کے دوران ذکر اور عبادت میں زیادہ وقت صرف کریں۔واضح رہے آمد ورفت کے راستوں پر فوٹو گرافی کےلیے جب آپ رکتے ہیں تو اس صورت میں ازدحام میں اضافہ ہوجاتا ہے جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔