Light
Dark

شہید پولیس اہلکار خدابخش کی نماز جنازہ ادا

کراچی: شیر شاہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار خدابخش کی نماز جنازہ گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز ساؤتھ میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جی ساؤتھ، ڈی آئی جی ٹریفک، اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ شہید کے ورثاء اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

آئی جی سندھ نے شہید اہلکار کی محکمانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ورثاء سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدابخش کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رہیں گی۔