Light
Dark

سرجانی پولیس کی کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ، طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزم کا نام عبدالباری ولد ایاز احمد ہے، جسے سرجانی کے سیف المری گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے دوران ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن کے ساتھ ساتھ ایک بلا نمبری موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی، جو کہ تھانہ سرجانی کی سرقہ شدہ ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ مزید برآں، ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

یہ کارروائی شہر میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کی کوششوں کا حصہ ہے، اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔