Light
Dark

عالیہ بھٹ کا شادی پر میک اپ کیلئے زیادہ وقت نہ دینے کا انکشاف

 بالی و ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شادی کے دن میک اپ آرٹسٹ کو میک اپ کا کام جلدی نمٹانے کا کہا تھا۔

عالیہ اور رنبیر کی شادی اور اس سے قبل چلنے والے معاشقے سے متعلق متعدد دلچسپ حقائق سامنے آتے رہتے ہیں جن میں سے ایک سے اداکارہ نے حال ہی میں پردہ اٹھایا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک میڈیا پورٹل کے ساتھ انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق ایک مزاحیہ واقعہ شیئر کیا ہے۔

عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ میری شادی پر جب میرے میک اپ آرٹسٹ پونیت بی سینی نے میرے میک اپ کے لیے دو گھنٹے کی درخواست کی تو میں حیران رہ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے حیرانگی سے میک اپ آرٹسٹ کو دیکھا اور پوچھا کہ کیا تم میری شادی والے دن بھی میک اپ کے لیے مجھ سے دو گھنٹے مانگو گے؟ یہ میری شادی ہے، میں آج میک اپ کے لیے اتنا انتظار نہیں کروں گی۔

عالیہ بھٹ نے یہ بھی کہا کہ میں نے میک اپ آرٹسٹ سے کہا کہ میرے میک کو جلدی جلدی ختم کرو تا کہ میں اپنی شادی پر زیادہ توجہ دے سکوں، میں اپنی شادی کو انجوائے کرنا چاہتی ہوں۔