Light
Dark

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج لاہور میں جلسے کی تیاریاں جاری

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج لاہور میں جلسے کی تیاریاں جاری ہے ، کارکنوں کی بڑی تعداد میں جلسہ گاہ پہنچ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے ، کاہنہ مویشی منڈی میں جلسےکی تیاریاں جاری ہیں، کرسیاں ، ساونڈ سسٹم اور دیگر سامان جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ دیگر شہروں سے کارکن پنڈال میں پہنچنےلگے جبکہ ڈیفنس روڈپرلگائےگئے کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخواہ سے لاہورجلسےمیں شرکت کیلئے قافلے روانہ ہوگیا ہے ، قافلےکی قیادت علی امین گنڈاپورکےبھائی عمرامین گنڈاپورکررہےہیں ، قافلہ پشاوراسلام آبادموٹروےکےقریب وزیراعلیٰ کے پی کےقافلے میں شامل ہوگا۔
یاد رہے جلسے کی اجازت پررات نوبجےکے قریب ڈیڈلاک ختم ہوا ، ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو مینارپاکستان کے بجائے کاہنہ مویشی منڈی میں شرائط کے ساتھ جلسے کی مشروط اجازت دی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو شام چھ بجے تک جلسہ ختم کرناہوگا جبکہ انتظامیہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی جانب سےآٹھ ستمبرکی تقریرپرمعافی کی شرط بھی رکھی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر خان نے جلسے کااین اوسی ملنےکےبعد ویڈیوپیغام میں کہا این اوسی جاری کرنےپر ضلعی انتظامیہ کاشکرگزارہوں،انتظامیہ سےدرخواست ہےراستوں میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرے،رکاوٹیں نہ ہونے پرعوام وقت پر پہنچ سکیں گےاورجلسہ بروقت ختم ہو سکے گا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرملک احمد بھچر نے کہا کہ گنڈاپور کامعافی مانگنا ان کا ذاتی فعل ہوگا، ہم نےانتظامیہ کو ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی،
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فسطائیت اور جبرکامقابلہ کررہی ہے، ظلم برداشت کریں گےلیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔