Light
Dark

پاکستانی فارما سیکٹر سے بڑی خوشخبری

کراچی: پہلی بار میڈ ان پاکستان ادویات کی امریکا برآمد پر فارما کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر پاکستانی فارما سیوٹیکل سیکٹر میں کامیابی کی تفصیلات ارسال کر دیں۔

فارما کمپنی کی جانب سے پی ایس ایکس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ امریکا کیلیے نیوٹراسیوٹیکل اور ملٹی وٹامنز کی برآمدات کرنے والی پہلی پاکستانی فارما کمپنی بن گئی۔

خط میں لکھا گیا کہ عالمی معیار کے مطابق سٹی فارما کو امریکی ایف ڈی اے سے منظوری مل چکی ہے، وزن کنٹرول، بالوں کی دیکھ بھال، ذہنی امراض اور جوڑوں کے درد کی ادویات ایکسپورٹ کیں۔