Light
Dark

اننیا پانڈے نے نیا انکشاف کردیا

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کے معاوضے سے متعلق اداکارہ اننیا پانڈے نے نیا انکشاف کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکارہ اننیا پانڈے سے سوال کیا گیا کہ ان افواہوں میں کتنی سچائی ہے کہ اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے بالی ووڈ اداکاروں نے معاوضہ وصول کیا تھا؟
اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں کیوں لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ اگر ہم نے ان کی شادی میں ڈانس کیا ہے تو اس کے پیسے دیے گئے تھے۔
اننیا پانڈے نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ محض افواہ کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اننت اور رادھیکا میرے بہت اچھے دوست ہیں بھلا میں دوستوں کی شادی میں ڈانس کرنے کے پیسے کیوں لینے لگی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ شادی بہت شاندار تھی میں اسے کبھی نہیں بھول سکتی۔
واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں شروع ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات 14 جولائی تک ممبئی میں جاری رہی تھیں۔
اننت اور رادھیکا کی شادی کی تقریبات میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ اسٹارز سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے شرکت کی تھی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔