بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ سومی علی نے سلمان خان سے متعلق ایک بار پھر حیران کُن انکشاف کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو نے سابقہ اداکارہ سومی علی نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان پائپ پر چڑھ کر میری کھڑکی تک آتے تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان اترپردیش کے وندھیاچل میں واقع میرے اپارٹمنٹ میں چپکے سے داخل ہوتے تھے جبکہ وہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ ڈیٹنگ کررہے تھے۔
سومی علی نے دعویٰ کیا کہ اس وقت سنگیتا بجلانی کے ساتھ ان کی شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں، سلمان اور میں کمرے میں بیٹھے باتیں کررہے تھے اس دوران سنگیتا اچانک آگئیں اور انہوں نے اداکار کی طرف دیکھ کر کہا کہ آپ کو کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں وہ شادی ٹوٹنے پر سنگیتا بجلانی سے معافی مانگنے کے لیے گئی تھیں۔
سومی علی کے مطابق انہوں نے سنگیتا بجلانی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’مجھے شادی ٹوٹنے پر افسوس ہے، میں اس وقت بچی تھی نہیں معلوم تھا کہ کیا کررہی ہوں۔‘
واضح رہے کہ سنگیتا بجلانی نے بھاتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین سے شادی کی تھی۔
یاد رہے کہ سومی علی اس سے قبل بھی سلمان خان پر الزامات لگا چکی ہیں، انہوں نے دبنگ خان کے ساتھ 1992 میں فلم ’بلند‘ کی شوٹنگ کی تھی لیکن یہ فلم کبھی ریلیز نہیں ہوئی۔