Light
Dark

لاہور ہائیکورٹ نے جلسہ رکوانے کی الگ درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ نے جلسہ رکوانے کی الگ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی،جلسہ رکوانے کی درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے دائر کی تھی ۔

جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں،تین رکنی فل بنچ نے جلسہ رکوانے کی درخواست خارج کر دی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے لیے درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے ڈپٹی کمشنر لاہورسے کہا کہ قانون کے مطابق آج شام پانچ بجے تک درخواست پر فیصلہ کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے جلسہ کی اجازت کے لیے دائر درخواست نمٹا دی