Light
Dark

لسبیلہ کے علاقے وندر کے مقام پر بس اور ٹرک میں تصادم

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر کے مقام پر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس پنجگور سے کراچی آ رہی تھی جس کا تیز رفتار ٹرک سے تصادم ہوا ہے۔

حادثے میں کسی شخص کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پہلے 11 زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، بعد میں یہاں اسی حادثے کے مزید 6 زخمیوں کو لایا گیا، جس کے بعد حادثے میں زخمیوں کی تعداد 17 ہو گئی