Light
Dark

فی یونٹ ریلیف : بیوروکریسی بجلی صارفین کیساتھ ہاتھ کرگئی

لاہور : وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے 14 روپے فی یونٹ ریلیف پر بیوروکریسی تھری فیز صارفین کے ساتھ ہاتھ کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چودہ روپے فی یونٹ ریلیف سے تھری فیز میٹر والے محروم ہیں، لیسکو ذرائع کا کہنا ہے14 روپے فی یونٹ ریلیف صرف سنگل فیز میٹرپر دیاجاسکا۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے سنگل اور تھری فیز تمام صارفین کو ریلیف دیا تھا ، لیسکو ذرائع کے مطابق منسٹری نے ہمیں صرف سنگل فیز میٹر والے صارفین تک ریلیف دینے کی ہدایت کی، اس ماہ کے تھری فیز بلوں پر یہ ریلیف شامل نہیں ہے۔