کراچی: پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایکسپورٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ دو سال بعد برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اگست 2024 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات جون 2022 کے بعد کی بلند سطح پر آ گئی ہے، جولائی کے مقابلے اگست میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 29.4 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اگست 24 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 1 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی، جولائی 24 می ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 1 ارب 27 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی، اگست 23 کے مقابلے اگست 24 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 12.8 فی صد اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال 2 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 5.3 فی صد اضافے سے 2 ارب 91 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال 2 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 2 ارب 77 کروڑ ڈالر رہی تھی