Light
Dark

کراچی میں ایک بار پھر چکن گونیا کا تیزی سے پھیلاؤ

کراچی : شہر قائد میں ایک بار پھر چکن گونیا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ، 140 افراد میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ ہوا، محکمہ صحت نے بتایا گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کیسز بڑھے ہیں، مئی سے ستمبر کے دوران 140 افراد میں چکن گنیا کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ میں 211 کیسز مشتبہ رپورٹ ہوئے تھے، 189 کی اسکریننگ ہوئی جس میں سے 140 پوزیٹو نکلے۔

محکمہ صحت نے بتایا کراچی مختلف اسپتالوں میں ہڈیوں میں درد،تیزبخار،جسم میں درد کی تکلیف کے ساتھ مریض رپورٹ ہورہے ہیں، ابتدائی علامات میں علاج کرایا جائے۔

خیال رہے قومی ادارہ برائے صحت نے چکن گونیا کی روک تھام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی، کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار برتھ کا کہنا تھا کہ چکن گونیا وائرل بیماری ہے اور یہ ’ایڈیس‘ نامی مچھر سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔