بالی ووڈ کی سُپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں 17 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے میں ایک شاندار اپارٹمنٹ خریدا ہے۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب دیپیکا اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
اداکارہ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد ایک ہفتے تک اسپتال میں رہنے کے بعد حال ہی میں اپنے گھر واپس آئیں۔ اب دیپیکا کی یہ نئی رہائش ان کی بڑھتی ہوئی خوشیوں کا عکاس ہے۔
یہ اقدام اس بات کی نشانی ہے کہ دیپیکا اپنے نئے کردار کی طرف قدم بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے فینز اور دوستوں نے اس خوشی کے موقع پر انہیں مبارکباد دی ہے۔