گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پی کے نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سے شروع میں، میں نے مثبت بات کی لیکن انہوں نےفائدہ اُٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ ایک آئینی عہدے پربیٹھا ہوں، آئین کےخلاف کام نہیں ہونے دوں گا لیکن اگر صوبےکے امن وترقی کے لیے کوئی بھی کام کرے گا تو اس کاساتھ دوں گا۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ حکومتیں دوسری حکومتوں سے بات کرتی ہیں، وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں وہ دوسرے ملک سے بات کریں گے، علی امین وزیراعلیٰ کے پی نہیں بلکہ افغانستان کےکسی صوبےکے وزیراعلیٰ لگتےہیں۔
فیصل کریم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ملک دشمنی کا ایجنڈے لےکرپھرتے ہیں، اس قسم کے لوگوں کو جلسے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے۔