پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر دی گئی۔
پنجاب حکومت نے شہریوں کو ریلیف دیتے ہوئے 37 شہروں کیلئے نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نیا شیڈو ل جاری کر دیا۔ مسافروں کیلئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 سے 250 روپے تک کمی کر دی گئی۔
لاہور سے کراچی کا کرایہ 4470 سے کم ہو کر 4250 روپے جبکہ لاہور سے مردان کا کرایہ 1960 سے 1860 روپے مقرر کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ سوات کا 2250 سے 2140 روپے، لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1110 سے کم ہو کر 1050 روپے ہو گیا ہے۔
زائد کرایہ وصول کرنے پر 3 لاکھ 58 ہزار500 روپے جرمانے جبکہ 30 گاڑیاں بند کر دی گئیں ، اس کے علاوہ مسافروں سے لئے گئے اضافی کرایوں کی مد میں 1 لاکھ 5 ہزار 540 روپے واپس کئے گئے۔