Light
Dark

پیجرز پھٹنے سے کم از کم نو افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی

لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ گروہ حزب اللہ کے زیرِ استعمال کئی پیجرز پھٹنے سے کم از کم نو افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جن میں ایران کے سفیر بھی شامل ہیں۔

لبنان میں پیجردھاکہ،، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے،،،قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے نیوز کانفرنس کے دوران تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں پیجرز پھٹنے کے واقعات میں 8 افراد مارے گئے جبکہ 2 ہزار 750 زخمی ہیں،،،، میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان بھر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے اور زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دینے کی اپیل بھی کی جاری ہے،، زخمیوں میں سے 200 افرادکی حالت نازک بتائی گئی ہے جبکہ ڈیڑھ سو ہسپتالوں میں زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے،، سیکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ مرنے والے 2 جنگجوؤں میں سے ایک لبنانی پارلیمنٹ کے رکن اور حزب اللہ کے رکن کے بیٹے تھے،،، جبکہ لبنان میں پیجر دھماکوں میں حزب اللہ چیف حسن نصراللہ محفوظ رہے،، لبنان کی داخلی سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ لبنان بھر، خاص طور پر بیروت کے جنوب میں واقع مضافاتی علاقوں میں متعدد وائرلیس مواصلاتی ڈیوائسز کو دھماکے سے اڑایا گیا جس کے نتیجے میں لوگ زخمی ہوئے،،،پیجر دھماکوں میں ایرانی سفیر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،، حزب اللہ نے پیجر دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ سائبرحملے کرنے پر صہیونی ریاست کو سزا دی جائے گی، رپورٹس کے مطابق جدید ماڈل کے پیجرز حالیہ مہینوں میں ہی خریدے گئے تھے