Light
Dark

وزیراعظم پاکستان کے دورہ امریکا کا تفصیلی پروگرام مرتب کرلیا

وزیراعظم پاکستان کے دورہ امریکا کا تفصیلی پروگرام مرتب کرلیا گیا، شہباز شریف براستہ لندن 22 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو براستہ لندن روانہ ہوکر 22 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرینگے، بنگلادیش، مالدیپ اور ترکی کے سربراہان سے ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے، وزیراعظم سربراہان کے اعزاز میں امریکی صدر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے، خطاب میں فلسطین، کشمیر، افغانستان، دہشت گردی کی ایشوز کو اجاگر کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال سے متعلق خطاب میں نکات شامل ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔